ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / زرعی قرضے معافی اسکیم کا مذاق اڑاکر وزیراعظم نریندر مودی نے قوم کو گمراہ کیا ہے: کمارسوامی

زرعی قرضے معافی اسکیم کا مذاق اڑاکر وزیراعظم نریندر مودی نے قوم کو گمراہ کیا ہے: کمارسوامی

Tue, 01 Jan 2019 12:19:00    S.O. News Service

بنگلورو،یکم جنوری(ایس او نیوز) کسانوں کے قرضے معافی اسکیم کامذاق اڑانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی زرعی قرضوں کی معافی اسکیم کو کسانو ں کے ساتھ ظالمانہ مذاق کہہ کر اپنے سیاسی فائدہ کی خاطر ملک کے لوگوں کوگمراہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ۔ جے ڈی ایس مخلوط حکومت زرعی قرضے معاف کرنے کی پابند ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس اسکیم کو نافذ کرنے سے اب تک 60ہزار کسانوں کا فائدہ ہواہے ۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ زرعی قرضے معاف کرنے کی حکومت پابند ہے، کسانوں کے مفادات کاتحفظ کرنے کیلئے حکومت نے اس اسکیم کااعلان کیاہے ، اس پر کارروائی شروع ہوچکی ہے۔ اور اس سلسلہ میں بینکوں کو معقول ادائیگی بھی ہوچکی ہے ۔ لیکن افسوس کہ وزیر اعظم نے اس اسکیم کو ظالمانہ مذاق کہہ کرقوم کامذاق اڑایا ہے۔


Share: